کامیڈی فلم دل جنگلی 16 فروری کو ریلیز ہوگی

January 18, 2018

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ان کی نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم دل جنگلی کا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم 16فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تاپسی پنو کی نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم دل جنگلی کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

آلیہ سین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل جنگلی میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ثاقب سلیم، ابھیلاش تھپلیال، نیدھی سنگھ، سرستی سریواستواور جیکی بھگنانی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تاپسی پنو کی یہ رومانٹک کامیڈی فلم 'دل جنگلی16'فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔