موناکو میں42واں انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول شروع

January 19, 2018

موناکو میں42ویں سالانہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں فنکاروں کی پرفارمنس نے سب کے د ل موہ لیے۔

اس سرکس فیسٹیول میں جہاں ماہر کرتب باز اپنے منفرد کرتبوں کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں وہیں مختلف فنکاردلچسپ و عجیب کمالات دِکھا کر حاضرین کو حیرا ن کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

اس شاندار فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا کے کئی ممالک سے مختلف سرکس ٹیمیں مونٹی کارلو پہنچی ہیں جہاں کئی ایکروبیٹس اپنے غیر معمولی فن کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں۔

فیسٹیول میں فنکاروں شاندار پرفارمنس نے سب کی توجہ حاصل کی ہوئی ہے جبکہ کرتب بازوں کیساتھ ساتھ جانوربھی اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرکے حاضرین کو بھرپور لطف فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مونٹی کارلو نامی یہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول 11روز تک جاری رہنے کے بعد28جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔