شیخ رشید بزدل آدمی،30جنوری کا انتظار کررہے ہیں، عابد شیر علی

January 20, 2018

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید بزدل آدمی ہیں‘ وہ 30 جنوری کا انتظار کر رہے ہیں ۔ان کو پتہ ہے کہ 30 جنوری سے پہلے استعفیٰ دیا تو وہاں دوبارہ الیکشن ہوں گے ‘ عمران خان نے اپنے ایم این ایز کو رگڑا ہے جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید نے اپنے اوپر لعنت بھیجی ہے اس کو پتہ ہے کہ 30 جنوری سے پہلے استعفیٰ دیا تو وہاں دوبارہ الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ 30 جنوری سے پہلے استعفیٰ دیا تو اس کی سیاست نالہ لئی میں پھینک دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنے ایم این ایز کو رگڑا ہے جو بے شرموں کیطرح اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔ شیخ رشید کبھی اپنے اعلان پر عمل نہیں کرینگے۔ وہ مر د کا بچہ ہوتا تو استعفیٰ دیتا۔