ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں گے، چیف جسٹس

January 20, 2018

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نےڈاکٹر عاصم کو بلایا تھا لیکن سننے میں آیا ہے کہ وہ باہر جا رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم کے وکیل کو فوری بلائیں ورنہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔

سپریم کورٹلاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجزکی اضافی فیسوں کےخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے ڈاکٹر عاصم کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’اندھا بانٹے ریوڑیاں، اپنے پاس ہی آئیں‘، ہر یونیورسٹی نے اپنا نظام تعلیم بنا لیا ہے، جس کا جو جی چاہتا ہے وہ کر رہا ہے۔