ہاکی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوگئی، سمیر حسین

January 22, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئن سمیر حسین نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی آمد سے ملک میں انٹر نیشنل ہاکی ٹیموں کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوگئی ہے جس کا کریڈٹ پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر اور سکریٹری شہباز احمد کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اچھا میچ ہوا، ہمارے جونیئر کھلاڑیوں نے بہتر پر فارمنس دی ہے ابھی وہ سیکھنے کے مراحل میں ہیں۔