ہم آ ج بھی فاروق ستار کو اپنا سر براہ مانتے ہیں،رابطہ کمیٹی

February 10, 2018

کراچی(اسٹاف رپور ٹر) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے رات گئے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی بہادر آباد آمد کے منتظر ہیں، کئی بار ان کو منانے گئے اور ایک روزقبل ایک گھنٹے انتظار کے بعد ملاقات کے بغیر واپس بھی آچکے ہیں، ہم آ ج بھی ان کو اپنا سر براہ مانتے ہیں، مگر آئین کے انحراف کو کوئی بھی قدم پارٹی کے مفاد میں نہیں ہوگا، مشاورت سے ہر بات کا حل نکل سکتا ہے۔