جنوبی چھائونی، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، ریٹائرڈ میجر قتل

February 10, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ)جنوبی چھاونی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ریٹائرڈ میجر کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کیولری گراونڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اپنے کال سنٹر پر بیٹھے حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر 55سالہ ا فرسیاب کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ دیرنہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔ مقتول ا فرسیاب کیولری گراونڈ کا رہائشی تھا جس نے حساس ادارے سے ریٹائرمنٹ کے بعد کیولری گراونڈ کے قریب کال سنٹر بنا رکھاتھا۔