لیور پول کے صالح کےسیزن میں 30 گول، مداح دیوانے ہوگئے

February 17, 2018

برطانیہ میں لیور پول فٹ بال کلب کے مصری نژاد فٹ بالر محمد صالح نے مداحوں کو اس حد تک دیوانہ بنا دیا کہ انہوں نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ’صالح مزید کچھ گول اور کرلیتے تو وہ بھی مسلمان ہوجاتے‘۔ محمد صالح نے رواں سیزن میں 30 گول کیے ہیں۔

لیور پول اور پورٹو کے درمیان میچ میں لیور پول نے 5 صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں سب سے نمایاں محمد صالح رہے۔ گو کہ اس میچ میں صالح نے ایک گول کیا مگر اس سیزن میں وہ 30 گول کرکے مداحوں کو دیوانہ بنا گئے ۔

مداحوں نے خوشی میں صالح کے لیے خوب نعرے بھی لگائے۔ واضحرہے کہ لیور پول کی 125 سالہ تاریخ میں محمد صالح 30 گول کرنے والے 13 ویں کھلاڑی ہیں ۔