فرانس میں ہزاروں کینوؤں اور لیموں کی بہار

February 18, 2018

مینٹن میں85 ویں سالانہ کینو اور لیموں کے میلے اور دیوہیکل مجسموں کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کینو کھانے میں تو مزیدار ہو تے ہی ہیں لیکن اس سے بنا ئے گئے فن پارے بھی کم حسین نہیں ہوتے۔ فرانس کے علاقے مینٹن میں لیموں اور کینوؤں کے سالانہ میلے کا آغاز ہو گیا ہے جس کے لیے ہزاروں کینوؤں اور لیموں کی مدد سے دلچسپ مجسمے تخلیق کیے گئے ہیں۔

85 ویں سالانہ ’فیٹ دی سٹرون‘ فیسٹیول کے موقع پر ہزاروں کینوؤں اور لیموں کی مدد سے دیوہیکل مجسمے تیار کیے گئے ہیں جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

فیسٹیول کے دوران بالی ووڈ تھیم پر مبنی دیوہیکل مجسموں کی شاندار پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا جس نے شہر کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔17 فروری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا دلچسپ میلا 4 مارچ تک جاری رہے گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔