ہالی ووڈ کرائم فلم’بینٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

February 18, 2018

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم بینٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بوبی موریسکو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سزا پانے والے ایک ایسے سابق پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جوجیل سے رہائی کے بعد اپنے دشمنوں سے انتقام لینے نکل پڑتا ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں کارل اربن،صوفیا ورگارا،اینڈی گارسیا،جان فن،پیٹرک برینن اور گریس بیئرز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 9مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔