ڈاکٹر اجمل کے رویئے کیخلاف جامعہ کراچی کے اساتذہ آج یوم سیاہ منائینگے

February 20, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کے رویئے کے خلاف جامعہ کراچی کے اساتذہ منگل 20 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، اساتذہ بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور کچھ دیر کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی اساتذہ منگل کو صبح 10بجکر 30منٹ پر آرٹس لابی پر جمع ہوں گے جہاں وائس چانسلر کے خلاف تقریر بھی ہوں گی، واضح رہے کہ یوم سیاہ منانے کا فیصلہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اجلاس عام میں کیا گیا تھا۔