بلوچ اتحاد کونسل کے زیراہتمام ماں بولی کے عالمی دن پر آج ریلی نکالی جائیگی

February 21, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر )بلوچ اتحاد کونسل کے زیراہتمام ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پرآج ایک بجے نواں شہر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی ، ریلی سے چیئرمین بلوچ اتحاد کونسل عرفان خان رند، صدر فیاض خان کورائی اور چیف آرگنائزر حسنین نواز لغاری خطاب کریں گے ۔