ویانامیں ڈانس فیسٹیول ،دنیا بھر سے ماہر ٹیموں کی شرکت

February 21, 2018

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سالانہ ڈانس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈانسرزکی ٹیموں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر کے فیسٹیول کو چار چاند لگا دئیے۔

اس رنگارنگ ڈانس چیمپئن شپ میں 21سال سے کم عمر نوجوان اور کم عمر ڈانسرز شریک ہوئے، جنہوں نے ججز اور حاضرین کے سامنے اسٹیج پر شاندار رقص پیش کر کے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

جھلملاتے ملبوسات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے ان ڈانسرز نے موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے کمال فٹ ورک اورتوازن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگلزاور ٹیموں کی صورت میں اپنی منفرد پرفارمنس پیش کیں۔

ہپ ہاپ، انڈین ڈانس ، ثقافتی رقص،بریک ڈانس اور فیری ٹیلز سمیت معروف اینی میٹیڈ فلم ٹرولز کے انداز میں پیش کی گئی پرفارمنس توجہ کا مرکز بنی رہی۔