ہالی ووڈ فلم گیم نائٹ کے رنگا رنگ پریمیئر کا لاس اینجلس میں انعقاد

February 23, 2018

امریکی شہر لاس اینجلس میں تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ کامیڈی فلم گیم نائٹ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس پریمیئر میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

جوہن فرینسس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چند ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار قتل کی واردات کی گتھی سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جیسن بیٹ مین، ریچل میک ایڈمز، کیل چینڈلر، جیسے پلیمنز، جیفرے رائٹ، لمورن مورس اور شیرون ہورگن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوہن ڈیوس اور جیسن بیٹ مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 23 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔