کویت،غیرملکیوں کی ترسیلات زرمیں ریکارڈ کمی

February 23, 2018

کویت سٹی (اے پی پی) کویت میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی واقع ہوگئی۔کویتی سینٹرل بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2017ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران کویت میں مقیم غیرملکیوں نے مجموعی طور پر0.94بلین دینار کی ترسیلات کیں۔غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 2012ء کے بعد پہلی مرتبہ اتنی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں کمی کی بنیادی وجہ کویت میں مہنگائی ہے۔ حکومت نے کئی اہم شعبوں میں سبسڈی ختم کردی ہے جس کے باعث مختلف اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ ماہرین نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے سے بھی ترسیلات زر میں کمی واقع ہوئی ہے۔