ہانگ کانگ، انٹرنیشنل جیولری شو اختتام پذیر

March 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہانگ کانگ کا سالانہ انٹرنیشنل جیولری شو 2018ءاپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا،جس میں بیش قیمتی زیورات شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

چین کے زیرِ انتظام ہانگ کانگ میں جیولری فیسٹیول منعقد کیا گیا جو اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

کئی روز تک جاری رہنے والے سالانہ جیولری شو میں52ممالک کے4550 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

منتظمین نے چند مشہور برانڈز کے زیورات وزیٹرز کے سامنے پیش کیے جن کی چمک دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

آنکھوں کو خیرہ کرتی بیش قیمتی جیولری اورہیروں سے سجے زیورات کی سج دھج خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی دکھائی دی جن کے ایسے کئی ڈیزائن بھی موجود تھے جن کی انفرادی قیمت کئی ملین ڈالر تک ہے۔

ہانگ کانگ ایکسپو سینٹر میں اس بین الاقوامی زیورات کے میلے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔