فلم دی ہری کین ہیسٹ کل نمائش کیلئے پیش ہوگی

March 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

خطرناک سمندری طوفان کی تباہ کاریوں پر مبنی نئی ہالی وڈ ایکشن تھرلر فلم دی ہری کین ہیسٹ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،فلم کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے ٹیک ہیکرز کے گروہ کے گرد گھوم رہی ہے جو امریکی کوسٹل سے 600ملین ڈالر کی چوری کا منصوبہ تیار کرتے ہیں تاہم اسی وقت کیٹیگری 5کا طاقتور ترین سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا جاتا ہے جس نے شدید تباہی پیدا ہوتی ہے۔

طوفان سے نمٹنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ میٹرولوجسٹ اور حاضر سروس میرینز کے ساتھ سابق میرینز بھی طوفان کے صورتحال کے باوجود چوری کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے مشن پر نکلتے ہیں۔

راب کوہن کی ہدایت کاری میں بنی اس ایکشن فلم کوکرسٹوفر ملبرن اور ڈومینو ٹوچی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹوبی کیبل، میگی گریس، ریان کیواٹین، رالف نیسن اور ملیسا بلونا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم دی ہری کین ہیسٹ موشن پکچرزکے تحت کل 9مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔