آسٹریلیا : ساحل کنارے14ویں سالانہ منفرد آرٹ نمائش کا آغاز

March 11, 2018

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ایک منفرد آرٹ نمائش کاآغازکیا گیا ہے جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر منعقد کی گئی ہے ۔

پرتھ کے کوٹسلو (Cottesloe) کا ساحل اوپن ائیر میو زیم میں تبدیل ہو گیا ہے اور لہروں کے کنارے منفر د مجسموں کی نما ئش جا ری ہے ۔

اپنے طرز کی اس منفر د نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدّت اور جدیدیت نما یا ں ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


Sculpture by the Sea کے عنو ان کے تحت ہونے والی اس14ویں سالانہ نما ئش میں پلاسٹک،چکنی مٹی،ربر،اسٹین لیس اسٹیل،پیتل،بان اور دیگر مٹیریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے عظیم الشان مجسموں نے لو گو ں کی تو جہ حاصل کر لی ہے۔

اس دلچسپ نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے تیار کردہ کم وبیش 70آرٹسٹک ماڈلز نمائش میں رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ منفرد نمائش20مارچ تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ساحل پر ہزاروں افراد کی آمد متوقع ہے۔