عدم برداشت کا رجحان ملک کیلئے تباہ کن ہے، صدرممنون

March 11, 2018

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہےکہ عدم برداشت کا رجحان ملک کو تباہی کی جانب گامزن کردیگا،عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر دکھی ہوں۔

ایک بیان میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کےسدباب کےلیے قوم یکجا ہوجائے، اختلاف شائستگی کی حدود سےنکل جائےتومعاشرہ فساد فی الارض کاشکارہوجاتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کاخاتمہ نہ ہواتونہ کسی فردکی عزت محفوظ رہے گی نہ ادارے کی،قوم میثاق اخلاق پر متحد ہوجائے، اختلاف کو نفرت میں بدلنےوالا رویہ قوم کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔