چین میں بوائلر پھٹنے سے شیف بال بال بچا

March 11, 2018

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانے تیار کرتے شیف کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے، جب زور داد دھماکے سے اچانک بوائلر پھٹ گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


معمول کے مطابق کھانے تیار کرنے میں مصروف شیف کو علم تک نہ ہوا کہ اچانک بوائلر پھٹا اور کئی فٹ بلند ہوتے جان لیوا خطرناک شعلے اس کی جانب لپکے۔

شیف بجلی کی سی رفتار سے شعلو ں سے دور ہٹا اور جھلسنے سے بال بال بچا تاہم ساتھیوں نے بر وقت آگ پر قابو پا کر کسی بڑے نقصان سے سب کو بچالیا۔