بارسلونا میں میراتھن ،ہزاروں افراد کی شرکت

March 13, 2018

اسپین کے شہر بارسلونا میں40 ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔

2018کی اس میراتھن میں میزبان ملک اسپین سمیت کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 16ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا اور ہلکی پھلکی دوڑ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بارسلونا میراتھن نامی اس ریس کی گزرگاہوں پرہزاروں تماشائی بھی موجود تھے، جو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دیئے۔

رواں برس اس ریس میں کینیاسے تعلق رکھنے والے ’اینتھونی ماریٹم‘نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ یہ میراتھن ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔