لاہور: گھر میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت میاں بیوی جاں بحق

March 17, 2018

لاہور کے علاقے واپڈا ٹاون میں ایک گھر کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور انکے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا کر لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے ، جاں بحق افراد میں 30 سالہ سرفراز اور اس کی 30 سالہ بیوی صبا ، 5 سالہ بیٹی آمنہ اور ڈھائی سالہ بیٹا شیراحمد شامل ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،جس سے گھریلو ملازم میاں بیوی اورانکے 2 بچےجھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گھریلو ملازم سرفرازاور اس کی بیوی گرین ٹاون کے رہائشی تھے ،مگر ملازمت کے باعث سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھے ۔