چین میں خطروں کا کھلاڑی بلند پہاڑ پر پہنچ گیا

March 17, 2018

یوں دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اِس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سر پھرے نوجوان کو ہی دیکھ لیں، جو ایڈونچر کے شوق پورا کرنے کے لیے چین کے ہزاروں فٹ اونچے پہاڑ کے سِرے پر پہنچ گیا ہے۔

ایڈونچر کے شوقین ایلکس نامی منچلے نے کرتب بازی کے لیے چین کے صوبے ’ژانشی‘ کے شہر ’ہواین‘ میں واقع ’ہواشان‘ نامی 2ہزار 2سو میٹر بلند پہاڑ کو سر کرنے کی ٹھانی اور با آسانی بلند و بالا پہاڑ پر یوں چڑھ دوڑا کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔