فلپائن،چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

March 17, 2018

فلپائن میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سنگل انجن ایئر کرافٹ ٹیک آف کرنے کے تھوری دیر بعد ہی دارالحکومت منیلا کے شمال میں ایک گھر پر گر گیا۔

حادثے میں پائلٹ سمیت باقی کے 4مسافر اور جس گھر پر طیارہ گرا اس میں موجود 5افراد ہلاک ہوگئے۔