مغرب اور عشاء کے درمیان 2گھنٹے کا وقفہ دیا جائے، سعودی ارکان شوریٰ

March 20, 2018

ریاض(شاہد نعیم)سعودی مجلس شوری کے25ارکان نے مغرب اور عشاءکی نمازوں کے درمیان 2گھنٹے کا وقفہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، ارکان کے مطالبے پر شوری کی متعلقہ کمیٹی نے اسے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے، آج مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اس موضوع پر بحث ہوگی۔مغرب اور عشاءکے درمیان دو گھنٹے کا وقفہ دینے کا مطالبہ کرنے والے ارکان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ان دونوں نمازوں کے درمیان دو گھنٹے کا وقفہ دیا جاتا ہے جبکہ سال کے بقیہ مہینوں میں یہ وقفہ بہت کم ہوتا ہے، اس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں بلکہ وقت کی تنگی کے باعث لوگوں کے مفادات بھی متاثر ہوتے ہیں، نصاب کی تکمیل کے بعد مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اس پر بحث کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔