کرپشن کا الزام لگایا ہے تو ثابت بھی کریں، مریم نواز

March 20, 2018

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے؟ آپ نے کرپشن کا الزام لگایا ہے کرپشن ثابت کریں۔

اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے کہا گیا کہ فلیٹ میرے ہیں، پھر وہی ملکیت میاں صاحب پر ڈال دی۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں کوئی جان نہیں ہے،جتنی دستاویزات پیش ہوئیں وہ ہم نے خود فراہم کیں۔

مریم نوازکا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ آف شور کمپنی ان کی ہے، لیکن عمران خان کو کہا جاتا ہے نہیں تم ٹھیک ہو۔

میاں نواز شریف کی صاحبزادی کایہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان جعلی دستاویزات جمع کرائیں توبولتے ہیں نہیں یہ بھی ٹھیک ہیں۔