یورپی یونین فیس بک انتظامیہ کے خلاف تفتیش کرے گی

March 21, 2018

برسلز ( اے ایف پی ) یورپی یونین نے فیس بک کو قوائد کی خلاف ورزی کرنے، صارفین کی ذاتی معلومات لیک ہونے اور ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی مہم کے لئے کام کرنے والی فرم کے خلاف تفتیش کا آ غاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یورپی یونین جسٹس کمشنر ویرا جورووا کا اس خلاف ورزی کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے امریکی دورے کے دوران فیس بک کی انتظامیہ سے وضاحت طلب کریں گے ۔ واضح رہے کہ حالیہ اسکینڈل پر فیس بک کو دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔