ایڈونچرسے بھرپور نئی ویڈیو گیم" گاڈ آف وار " متعارف

March 21, 2018

ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم " گاڈ آف وار" متعارف کروا دی گئی ہے ،اسی سلسلے میں ویڈیو گیم کا ٹریلر بھی منظرِ عام پر آگیاہے ۔

کیلیفورنیا کی ملٹی نیشنل گیم ڈویلپرزSIE Santa Monica کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے تیز رفتارماہرجنگجوموجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایکشن ویڈیو گیم گاڈ آف وار سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی خطرناک مِشن اورمشکل ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

یہ ویڈیو گیم20اپریل کی لانچ کر دی جائیگی ۔