موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن سے خاتون کی جان گئی

March 22, 2018


بھارتی ریاست بہار کے علاقے ساہارسہ میں واقع صدر اسپتال کے عملے کی غفلت کے نتیجے میں خاتون کی جان لے لی۔

بجلی معطل ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے موبائل کی ٹارچ کی روشنی میںخاتون کا آپریشن کردیا ، اس غفلت سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔

اس آپریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک حادثے میں زخموں سے چور چور خاتون کا ڈاکٹر موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کر رہا ہے اور اس کے بعد ٹانکے لگا رہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

رپورٹ کے مطابق اسپتال میں بجلی نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر کی سہولت میسر نہیں تھی۔

خاتون کے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو دو دن تک اسپتال میں رکھا اور پھر اچانک ہی پٹنہ کے اسپتال میں منتقل کروانے کیلئے کہہ دیا۔

خاتون کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کا انتقال اسپتال انتظامیہ کی غفلت سےہوا ہے، تاہم فی الحال اس واقعے کا کیس درج نہیں ہوا ہے۔