پی ایس ایل کے بڑے مقابلے میں دو دن باقی

March 23, 2018

پی ایس ایل تھری کے سب سے بڑے مقابلے میں بس دودن باقی رہ گئے ہیں۔ کرکٹ شائقین یہ جاننے کے لیے بہت بے تاب ہیں کہ پی ایس ایل تھری کا ٹائٹل کون سی ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوگی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کی دو بہترین ٹیمیں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آپس میں ٹکرائیں گی جبکہ یہ دونوں ٹیمیں ایک ایک بار پی ایس ایل کی فاتح رہ چکی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار دونوں کے ٹاکرے میں کون بنے گا چیمپئن؟؟

25 مارچ کو ہونے والے میچ میں اسلام آباد کے پاس لاٹھی چارج کرنے کے لیے موجود ہیں’لیوک رونکی اور جے پی ڈومنی‘ جبکہ بیٹنگ لائن تباہ کرنے کے لیےپی ایس ایل تھری میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ’فہیم اشرف‘ اور ان کے ساتھ ہونگے ’شاداب خان‘۔

دوسری جانب پشاور زلمی کا کمبینیشن بھی کم خطرناک نہیں ہے کیونکہ انجری کے باوجود کامران اکمل میدان میں دھوم مچانے کو ریڈی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


آندرے فلیچر،ڈاؤسن اور حفیظ کے بلے بھی رنز اگل رہے ہیں۔ ان کے علاوہ وہاب ریاض ،حسن علی اور سمین گل بھی ہیں تیار وکٹیں اڑانے کے لیے۔

تو کرکٹ کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے’دے دھنا دھن میچ‘ کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔