جان بولٹن امریکی قومی سلامتی کے مشیر نام زد

March 23, 2018

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جان بولٹن کو امریکا کی قومی سلامتی کا مشیر نام زد کر دیاہے۔

جان بولٹن اس سے قبل 2005-06میں اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب رہ چکے ہیں، انھیں سابق مشیر جنرل مک ماسٹر کی جگہ نامزد کیا گیا ہے۔جان بولٹن 9 اپریل کو عہدےکاچارج سنبھال لیں گے

گزشتہ 14 ماہ میںصدر ڈونلڈ ٹرمپ کےنیشنل سیکیورٹی مشیرکی یہ تیسری بارتبدیلی ہے۔صدرٹرمپ نےجنرل ریٹائرڈ مک ماسٹر کی خدمات کا اعتراف کرتےہوئے شکریہ ادا کیا، اور کہا مک ماسٹرنےبہترین خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ میرےدوست رہیں گے۔