ایشوریہ رائےکے نئے فوٹوشوٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم

April 09, 2018

بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے حال ہی میں مشہور امریکی پاپ گلوکار فیرل ولیم کیساتھ ایک معروف جریدے کے لئے فوٹوشوٹ کروایاہے۔

فوٹوشوٹ کی تصاویرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجاری کی گئیں ہیں،جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ایشوریہ رائے ان دنوں اپنی نئی فلم ' فینے خان ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔