کرم ایجنسی ،سرحد پار سےفورسز پر فائرنگ ، 2 اہلکار شہید

April 15, 2018

کرم ایجنسی میں ایف سی جوانوں پرسرحد پار سے فائرنگ کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےنتیجے میں2 ایف سی اہلکار شہیداور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق پاک افغان سرحد پر سرحد پار سے ایف سی کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی جس میں2 ایف سی اہلکار شہید اور 5زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ایف سی اہلکار بارڈر پر باڑ لگانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے جبکہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں کوشش کی گئی کہ افغانستان میں کوئی شہری زخمی نا ہو تاہم سرحد پار فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صورتحال میں بہتری کے لیے فوجی سطح پر رابطہ جاری ہے۔