نیویارک کے مادام تساؤ میں کترینہ کیف کا مومی مجسمہ نصب

April 16, 2018

نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں بالی ووڈ اداکار ہ کترینہ کیف کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف نے اپنے مومی مجسمے کی تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کے مومی مجسمے پر جہاں تنقید کی جا رہی ہے وہیں بالی ووڈ کی باربی ڈول کے مداح مومی مجسمے کے ساتھ تصاویر بنوانے کا شوق خوب پورا کر رہے ہیں۔

اس سے قبل نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رُخ خان، ایشوریہ رائے، کرینہ کپورسمیت ہالی ووڈ اسٹارز کے مجسمے نصب کئے جا چکے ہیں۔