نواز، مریم تقاریر پرعدالت کا فیصلہ درست ہے، فواد چودھری

April 16, 2018

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عدالت نےاپنے فیصلے کے ذریعے ریگولیٹر کو جھنجھوڑا ہےجبکہ نوازشریف اور مریم نواز کی تقاریرکےبارےمیں ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے۔

لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست اوراداروں کے خلاف ناقابل قبول ن لیگی مہم آج کےفیصلےکی بنیادبنی جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم ہر لحاظ سے قابل گرفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اداروں کا کام نہ کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جبکہ پیمرا کی ذمہ داری ہےکہ وہ حکومت کےدباؤ میں آئےبغیراپنا فیصلہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کوسمجھنا ہو گاکہ اداروں کے خلاف تضحیک آمیز مہم سےریاست کمزورہوتی ہے اور اداروں کو کمزور کرنے میں حکومت اورن لیگ ایک دوسرےکی مدد کررہےہیں۔