کیاواشنگ مشین بجلی کے بغیربھی چل سکتی ہے؟

April 20, 2018

ماہرین نے ایک ایسی انوکھی واشنگ مشین تیار کی ہے جسے چلانے کے لئے بجلی کی ضرورت نہیں، اسے پیڈل کے زریعے چلایا جاسکتا ہے۔

اس انوکھی واشنگ مشین کو ’’ڈرمی‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا وزن 2.25 کلوگرام ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اس مشین میں کپڑے دھونا بہت آسان ہے، کپڑے دھونے کے لئے اس میں حسب ضرورت پانی ڈالنے کے بعد کپڑے مشین میں ڈالیں پھر اس کے اوپر گھومنے والے بلیڈ نما ڈسک رکھیں اور ڈٹرجنٹ ڈال کر مشین کا ڈھکن بند کردیں اور کسی آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سلائی مشین کی طرح پیڈل دباتے رہیں۔

مشین کے اندر کا ڈرم تیزی سے گھومتے ہوئے کپڑوں کی دھلائی شروع کردے گا۔یہ ہی نہیں بلکہ پانی نکال کر اسی کے ذریعے کپڑوں کو سُکھایا بھی جاسکتا ہے۔