سوئمنگ پول میں بن بلایا مہمان، گھر والوں کے ہوش اڑ گئے

April 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


گولف کورس ہوں یا رہائشی گھر، سڑکیں ہو ں یا پارکنگ لوٹ، فلوریڈامیں مگر مچھ کہیں بھی اینٹری مارنے سے نہیں گھبراتے ، حال ہی میں 9فٹ کا دیوہیکل مگر مچھ ایک رہائشی گھر میں بن بلایا مہمان بن کر جا گھسا اور سوئمنگ پول میں ڈبکیاں لگاتا دکھائی دیا۔

دیوہیکل مگر مچھ کو سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے دیکھ کر گھر والوں کے تو جیسے ہوش ہی اُڑ گئے جنہوں نے فوری طور پراس بن بلائے مہمان کو پول سے نکلوانے کے لئے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو بلا لیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے نہایت مشکل سے مگر مچھ کو قابو کیا اور اسے پول سے نکال کر واپس جنگل کی طرف بھیج دیا جس کے بعد گھر والوں نے سکون کا سانس لیا۔ واضح رہے کہ فلوریڈا میں 1.25ملین مگر مچھ موجود ہیں جو اکثر انسانوں کے بیچ و بیچ انہین خوفزدہ کرتے ہوئے داخل ہو جاتے ہیں۔