تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام یوم پاکستان فیسٹیول کا انعقاد

April 24, 2018

زیورخ( پ ر) پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام زیورخ میں ایک رنگارنگ فیملی فیسٹیول اور یوم پاکستان کا انعقاد کیا گیا جس میںکثیر تعداد میںسوئٹزرلینڈ میںمقیم پاکستانی فیملیز اور یورپ سے مختلف فیملیز نے شرکت کی، نظامت کے فرائض عمیر اعوان اور زاہد نواز نے انجام دیئے، اس موقع پر بچوں سے یوم پاکستان کے حوالے سے سوالات کئے گئے اور انہیںانعامات سے نوازا گیا اور بچوںکے لئے میجک پروگرام رکھا گیا اور Clownنے شریک خواتین وحضرات کو بے انتہا ہنسایا، سوئٹزلینڈ کے صدر شکیل احمد، نائب صدر طارق ناصر، جنرل سیکرٹری ناصر منصور، انفارمیشن سیکرٹری امبر جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میںبتایا اور خاص کر خواتین پر زور دیا کہ پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ فیسٹیول میںحافظ مظہر ، فیاض ندیم، اکبر چوہان، ذوالفقار، لبنیٰ جٹ نے تمام مہمانوںکا شکریہ ادا کیا۔ منصور گوندل نے تمام عہدیداران سے حلف لیا۔