افغانستان ، طالبان حملوں میں 14اہلکار ہلاک

April 24, 2018

کابل (جنگ نیوز)افغانستان میںسیکورٹی فورسز پر طالبان کے مبینہ حملوں میں 14اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ افغان فورسز نے قندوز اور تخار میں 14ہی طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے بادغیس میں کیے گئے دو حملوں میں 14اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبائی پولیس کے نائب سربراہ غلام سرور نے بتایا کہ پیر کوجنگجوئوں کی ایک بڑی تعداد نے ضلع اب کماری میں ایک چھاؤنی پر حملہ کرتے ہوئے9فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کے بقول دوسرا حملہ قادس نامی ضلعے میں کیا گیا، جس میں5پولیس اہلکار مارے گئے۔ سرور کے بقول یہ دونوں حملے تقریباً ایک ہی وقت میں کیے گئے۔