آن لائن ٹیکسی سروس پر سائبر حملہ، ڈیٹا چوری، پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ

April 24, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آن لائن ٹیکسی سروس (کریم)پر سائبر حملے اور کمپنی کے ڈیٹا اسٹوریج سسٹم تک جرائم پیشہ عناصر کی رسائی کے بعد کمپنی کی انتظامیہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ایپلی کیشن کا پاس ورڈ تبدیل کرلیں اور کسی بھی غیر متعلقہ آئی ڈی سے آنے والی ای میلز کا جواب نہ دیں۔ سائبر حملے کی اطلاعات عام ہونے کے بعد کمپنی کی انتظامیہ نے وضاحت کی کہ سائبر حملہ 14 جنوری کو ہوا تھا جس میں کسٹمرز کے فون نمبر، ای میل، ایڈریس اور کیپٹنز کے نام چوری کئے گئے۔ البتہ کسٹمرز کے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔