ن لیگ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے ا کٹھے کرنے کیلئے سرگرم

April 24, 2018

اسلام آباد(عبدالرؤف چوہدری) ایم کیو ایم کو پاک سرزمین کے مقابلے میں ا کٹھاکرنے کےلئے پاکستان مسلم لیگ(ن )بھی سرگرم ہوگئی اور بہادر آباد اور پی آئی بی گروپس کو یکجا کرنے کےلئے شہباز شریف اور وہاں کی دونوں قیادتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر سندھ میں مسلم لیگ (ن )کی قیادت رابطےکرے گی جس کے بعد ان سے الیکشن میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ یا دیگر طریقہ کار کےبارے میں بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر کےدورہ کراچی کے دوران کراچی میں بجلی ،پانی ، گیس اور روڈ انسفراسٹرکچر کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ساتھ کراچی ، حید ر آبا،میرپور خاص اور عمر کوٹ میں تمام جاری منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ ان میں سے جو وفاق نے منصوبے شروع کئے ہیں ان کی فوری تکمیل کی جائے گی ۔ مسلم لیگ ن نے الیکشن کے اعلان سے پہلے پہلے سندھ میں مسلم لیگ نون کی تنظیم سازی اور اپنے اتحادی بنانے کے لئے کام زوروشور سے شروع کردیا ہے ۔