نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئےنواب غوث بخش باروزئی، نصیر مینگل اور ڈاکٹر مالک کانسی کے ناموں پر غور

April 25, 2018

اسلام آباد ( بلال ڈار / خبر نگار خصوصی )بلوچستان میں نگران وزیر اعلٰی کیلئے حکومتی و اپوزیشن کیمپس میں مشاورتی عمل شروع ہو گیا ہے ، نواب غوث بخش باروزئی ، نصیر مینگل اور ڈاکٹر مالک کانسی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ،حکومت و اپوزیشن دونوں ہی من پسند وزیر اعلٰی لانے کیلئے بھرپور لابنگ کر رہی ہیں کیونکہ دونوں کیمپس میں یہ گمان تقویت اختیار کر چکا ہے کہ نگران وزیر اعلی آئندہ انتخابات میں اْنکی کامیابی یا دھاندلی روکنے کیلئے مدد گار و موثر ہو سکتا ہے ۔