سابق فرانسیسی فٹ بالر ہنری مائیکل انتقال کر گئے

April 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سابق فرانسیسی فٹ بالر ہنری مائیکل انتقال کر گئے، ان کی عمر 70 برس تھی۔

انہیں 30 سالہ کیریئر کے دوران آٹھ مختلف ممالک کی کوچنگ کا اعزاز حاصل تھا۔ انہوں نے 58 بین الاقوامی میچز میں فرانس کی نمائندگی کا اعزاز کیا ۔

اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد 1984ءسے 1988ءکے دوران بطور کوچ ٹیم کے ساتھ کام کرتے رہے۔

ان کی زیر کوچنگ ہی فرانس نے 1984ءمیں منعقدہ لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

1986ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ میں فرانسیسی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔