لاہور،مقامی عدالت نےبچوں کی فحش ویڈیو بنانے پر7 سال قید12لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی

April 27, 2018

لاہور (نمائندہ جنگ)مقامی عدالت نے بچوں کی فحش ویڈیو بنانے کے مقدمے میں سعادت امین عرف منٹو کو 7 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نےیہ فیصلہ سائبر کرائم ایکٹ ، چائلڈ پورنو گرافی اور بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں جاری کیا۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے منعم چوہدری نے عدالت میں دلائل مکمل کیے ۔عدالت نے حتمی دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ ملزم سعادت امین پر چھوٹے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ پوڈکرنے کا الزام تھا ۔