بیلجیئم اور پاکستان میں رابطوں کے ذریعے تجارت میں مزید اضافہ ممکن

May 09, 2018

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام بیلجیئم میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقعاور رابطے تلاش کرنے کی غرض سے ہونے والی پہلی کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ باہمی رابطوں میں اضافے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں مزید اضافہ ممکن ہے ۔

منگل کو یورپین دارالحکومت برسلز میں منعقد ہ کانفرنس میںبیلجیئمکی مختلفتجارتی تنظیموں، جن میں برسلز چیمبر ،بیلجیئم کے دونوں لسانی حصوںسے تعلق رکھنے والی فلاندرز اور فرنچ بولنے والے والونیا چیمبرکے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی۔

افتتاحیخطاب میںیورپین یونین بیلجیئم اورلگسمبرگ کیلئے سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے تجارتی وفود کو خوش آمدید کہتے ہوئےکہا کہ بیلجیئم پاکستانکیلئے 10واں جبکہ یورپ بھر میں 7واں بڑا خریدار ہےجنکی باہمی تجارتکا حجم 2013 سے مسلسل اضافے کے ساتھ 38 فیصد سے زائد ہو چکا ہے ۔

انہوں نے پاکستانی وفد کو متوجہ کیا کہ وہ نئے امکانات تلاش کرکے ان شعبوں کی طرف زیادہ توجہ دیں تاکہ پاکستان کی برآمد کے قابل اشیاء میں بھی اضافہ ہو سکے ۔

یورپین پارلیمنٹ کے رکن امجد بشیر نے کہاکہ بیرون ملکموجود پاکستانی یورپ اور برطانیہمیں اپنے بزنس احسن انداز میں چلا رہے ہیں ۔ اگر دونوں فریق باہمی تعاون کریں تو اس سے پاکستان کی ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ممکن ہے ۔

راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف خان نے کانفرنسسے خطاب کرتے ہوئےشرکاء کو بتایا کہ پاکستان کی دیگر تجارتی تنظیموں میں اپنے محل وقوع اپنے کاماور اپنے حجم کے اعتبار سے راولپنڈی چیمبر ملک کی تیسری بڑی چیمبر ہے جو اندرون ملک اور بیرون ملک تجارت میں اضافے کے لئے کو شاں ہے ۔

اس موقع پر انہوںنے بیلجیئم کےتاجروںکوتفصیلسے ان سروسز سے آگاہ کیا جو راولپنڈی چیمبر فراہم کرتی ہے ۔ چیمبر کے سابق صدر ڈاکٹر شمائیل داؤد نے مختلف چارٹس کی مدد سے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کے بارے میں شرکاء کو آگاہکیا۔

کانفرنس سے پاکستان بیلجیئم بزنس فورم کے مقامی نمائندے کے علاوہ بیلجیئم کی تینوں نمائندہ چیمبرز کے ارکاننے علیحدہ علیحدہ اپنی کارکردگی سے آگاہکیا ۔

انہوں نے پاکستانیتاجروں کو یقیندلایا کہ تجارتکے لئےایککھلیمارکیٹ ہونے کےناطےبیلجیئمپاکستان کی برآمدات کو پورے یورپ میں پہنچانے کیلئے ایک اہم منزل ثابت ہو گی ۔

اس موقع پر برسلز چیمبر اور راولپنڈی چیمبر کے درمیانمفاہمت کی یاد داشت پر بھی دستخط کئے گئے ۔بعد ازاں راولپنڈی چیمبر کی جانب سے مہمان تجارتی تنظیموں کے نمائندگان اور سرکاریسطح پر اس کانفرنسکو کامیاب بنانے کی بھرپور کوششوں پر سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی ۔اکنامک منسٹر عمر حمید اور کمرشل سیکٹری سلمان احمد چوہدری کے علاوہ اینٹورپ اور گینٹ میں پاکستان کے اعزازی قونصلر ز کو شیلڈز بھی پیش کی گئیںجبکہ خورشید برلاس نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

کانفرنس کے دوسرے حصے میں پاکستان سے آئے ہوئے تاجروں نے شرکاء کواپنی مصنوعات سے روشناس کرایا ۔ اس سرمایہ کاری کانفرنس میں بیلجیئم کی دو درجن کے قریب کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ مقامیپاکستانی کمیونٹی کے چنیدہ افراد کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔