رافیل نڈال نے 34 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

May 11, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال نے 34 برس پرانا ریکارڈ توڑدیا ۔

میڈرڈ اوپن ٹینس میں نڈال نے ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

ٹینس کے نمبر 1 کھلاڑی نے ڈیا گوشوارٹز کو شکست دی تو وہ مسلسل 50 سیٹ جیتنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

میڈرڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نے نڈال نے ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمان اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر میڈرڈ اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

رافیل نڈال کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔اس قبل یہ ریکارڈ امریکا کے جون میکنرو کے پاس تھا، جنہوں نے 1984 میں مسلسل 49 سیٹس میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ایونٹ کے ایک اور میچ میں لیجوویک نے جرمنی کے فیلپ کولشریبر کو چھ تین اور سات چھ سے ہراکر لاسٹ ایٹ کے کوالفائی کرلیا۔