جاپان میں30فٹ اونچا دلچسپ انسانی روبوٹ تیار

May 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

جاپانی کمپنی نے ساڑھے آٹھ میٹر اونچا انسانی روبوٹ تیار کرلیا ہے جس کے سر پر بیٹھ کر اسے باآسانی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے ماہرین نے یہ روبوٹ سائنس فکشن سیریز کے روبوٹ گندام سے متاثر ہوکر تیار کیا ہے جس کا وزن سات ٹن کے برابرہے۔

اس موقع پر اسے تیار کرنے والے انجینئر ماساکی ناگومو کا کہنا ہے وہ سائنس فکشن سیریز کے روبوٹ گندام جیسا روبوٹ بنانا چاہتے تھے تاہم اس روبوٹ کے سر تک ایک لفٹ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔

اس کے دائیں بازو پر بزوکا bazooka گن بنائی ہے جس سے ایک سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فائر کئے جا سکتے ہیں۔

ناگومو کو ایک مسئلہ بھی در پیش ہے، وہ روبوٹ کو عمارت سے باہر نہیں لے جا سکتے کیونکہ وہ اتنا اونچا ہے کہ اسے نکالنے کے لئے عمارت گرانا پڑے گی۔