گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کیس کی سماعت ملتوی

May 12, 2018

سپریم کورٹ نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق سماعت مہلت طلب کرنے پر ایک ہفتے کے لیئے ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں چاہتا تھا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی سے ملوں مگر وہ دستیاب نہیں۔

منیر اے ملک نے موقف اختیار کیا کہ رپورٹ تیار ہے جلد ہی پیش کر دیں گے۔ عدالت نے مہلت طلب کرنے پر سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔