اولمپین منصور احمد کراچی میں انتقال کر گئے

May 12, 2018

اولمپین گول کیپر منصور احمد کراچی میں انتقال کر گئے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

منصور احمد کو طبیعت خراب ہونے پر آج اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، وہ صبح سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

منصور احمد نے 1986 سے 2000 تک پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے پاکستان ٹیم کی قیادت بھی۔

منصور احمد نے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی، وہ 1994 کے ورلڈ کپ کے ہیرو نے نام سے یاد کئے جاتے ہیں۔