پاکستان ریلوے کا رمضان پیکیج کا اعلان

May 15, 2018

پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا ہے ،تمام ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ پر 20 فیصد رعایت ہوگی ۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی ۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق خصوصی رمضان پیکیج کا اطلاق یکم رمضان سے 20رمضان تک ہوگا جبکہ اس کے بعد عید کے دنوں میں مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی ۔